نوشہرہ ورکاں،4 جنوری( اے پی پی):نجی انٹرنیشنل سکول حمزہ ٹاؤن کیمپس اور نوشہرہ ورکاں سٹی کیمپس کے زیر اہتمام سائنسی نمائش اور فن فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام کلاسز کے طلباء نے اپنے نصابی سرگرمیوں اور مختلف موضوعات کے متعلق ماڈلز بنائے ،جس میں دل میں خون کی گردش، فوٹوسنتھیسز ، فیصل مسجد ، پارکس، شہری اور دیہاتی زندگی کا موازنہ ، پاکستان کے چار موسم ، مسلمانوں کے زوال کی وجہ کا خاکہ ، گوشہِ درود بلڈنگ، نظام شمسی ، سولر پینل ، لکڑی کا گھر، ڈول ہاؤس، خانہ کعبہ ،صحت افزا اور بیمار کرنے والی چیزوں کا موازنہ، جھیل کا منظر ، تھرمل پاور پراجیکٹ ، ونڈ پاور پلانٹ، لارل ہوم سکول کا ماڈل، پاکستان کا نقشہ سمیت بہت سے ماڈلز کے نمونے شامل تھے ۔ جن پر طلباء نے اہل علاقہ، والدین اور مہمان گرامی سے داد وصول کی اور شرکاء نے طلباء اور ٹیچرز کی مشترکہ کاوش کو سراہا۔











