پاکپتن؛ڈیجیٹل مردم شماری کے متعلق شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے واک کا اہتمام

11

پاکپتن،09 جنوری (اے پی پی ):پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح پاکپتن میں بھی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے متعلق شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا۔واک گورنمنٹ ہائی سکول سے نگینہ چوک تک جا کر اختتام پذیر ہوئی، واک کا مقصد شہریوں میں ڈیجیٹل مردم شماری کے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا۔

واک میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ سمیت دیگر ضلعی افسران اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔واک کے اختتام پر مقررین کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا مقصد کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا مرتب کر کے مستقبل میں پاکستانی شہریوں کو  سہولیات بہم پہنچانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کیلئے  500اہلکاران کی ٹریننگ جاری ہے جو 21جنوری تک جاری رہے گی۔