اوکاڑہ،10جنوری (اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ضیاء شہید لائبر یری آٹا سیل پوائنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آٹے کی عام صارفین کو فراہمی،آٹے کی کوالٹی کو چیک کیا ۔ انہوں نے آٹے کی خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے آٹے کی قیمت،وزن اور کوالٹی سے متعلق بھی دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سیلز پوائنٹس پر بغیر کسی مشکل اور پریشانی کے مقررہ نرخوں پر آٹا دستیاب ہونا چاہیے۔ انہوں نے محکمہ فوڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں آٹے کے سیلز پوائنٹس پر تواتر سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور لوگوں کی سہولت اور آسانی کو اولین فوقیت دی جائے۔