کوئٹہ؛صوبائی وزیر داخلہ کا  کان مہتر زئی کا مختصر دورہ، ایمرجنسی سنٹر برائے برفباری کا افتتاح

95

کوئٹہ،13جنوری(اے پی پی):صوبائی وزیر داخلہ  میر ضیاءاللہ لانگو نے کوئٹہ کان مہتر زئی کا مختصر دورہ کیا اور پی ڈی ایم اے کے ایمرجنسی سنٹر برائے برفباری کا افتتاح بھی کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر 48کمروں پر مشتمل اور اس میں تمام تر سہولیات دستیاب ہیں اور ایمرجنسی رسپونس سینٹر میں 4 سے 5 سو لوگوں کو ریسکیو کرنے کی گنجائش بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی رسپانس سنٹر میں تمام فوڈ آئٹمز دستیاب ہوں گے اوراس پروجیکٹ کو 2020 ء میں شروع کیا گیا تھا۔

 وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے آفیسران اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کان ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا قیام ترقی کی جانب ایک اور قدم ہے۔سینٹر کے قیام کا مقصد برفباری اور بارشوں کے دوران عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ برفباری میں کان مہترزئی شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 وزیر داخلہ میر ضیاءنے کہا کہ کان مہترزئی کے مقام میں قائم سینٹر میں شاہراہوں کی بحالی کے لیے مشینری بھی موجود ہےسینٹر کے قیام سے مسافروں کی مشکلات میں کافی حدتک سہولت میسر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ زیارت،قلات، پشین، لکپاس، اور کولپور میں بھی ایمرجنسی قیام گاہ بنارہے ہیں گز شتہ روز برفباری کے دوران کان میترزئی کی شاہراہ ہر قسم کی آمد رفت کیلے کھلی رہی وزیر داخلہ میر ضیاءکا مزید کہنا تھا کہ کان مترزئی میں ایمرجنسی قیام گاہ کے قیام مقصدسیاحوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطااللہ مینگل،ڈپٹی ڈائریکٹر فصیل طارق،ڈپٹی ڈاٹریکٹر فصیل پانئزئی و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔