معروف سکالرقاسم علی شاہ کا دورہ نارووال،پولیس اوردیگرمحکموں کے ضلعی افسران لیکچردیا

27

نارووال ، 17 جنوری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی خصوصی دعوت پرمعروف سکالر اورموٹیوشنل سپیکر قاسم علی شاہ نےنارووال کادورہ کیا،ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنرنارووال اورڈی پی او نارووال نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔انہوں نےڈی سی آفس نارووال کے کمیٹی روم میں محکمہ پولیس اوردیگرمحکموں کے ضلعی افسران لیکچردیا۔

معروف قاسم علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی پوری امانتداری سے ادا کرنی چاہیئے اورہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ کمزور اور نادر لوگوں کی مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔  ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری افسر اس بات کا عہد کریں کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی پوری دلجمعی اور امانتداری سے ادا کریں گے، تو ہمارا ملک خود بہ خود ترقی کی منازل طےکرے گا۔

انہوں نے اس موقع پر افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ڈپٹی کمشنرنارووال اور ڈی پی اوحافظ واحدمحمود نے قاسم علی شاہ کوان کی درخواست پردورہ کرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس اوردیگرمحکموں کےافسران کوخصوصی لیکچر دینے پر ان کاشکریہ اداکیا۔