نارووال،24جنوری (اے پی پی):امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکی کونسل جنرل میکانول کے ہمراہ ضلع نارووال کا دورہ کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نارووال محمد شاہ رخ نیازی اورڈی پی او حافظ واحدمحمودنے اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکی سفیر کا استقبال کیا۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی افسران کے ساتھ تعارفی نشست کا اہتمام بھی کیا گیاجس میں پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کئیر،ایجوکیشن،انوائرمنٹ پروٹیکشن اور ایگریکلچر کے شعبہ جات سے متعلقہ معاملات زیر بحث لائے گئے۔
پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نارووال محمد شاہ رخ نیازی کی جانب سے امریکی سفیر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔