گلگت،27 جنوری (اےپی پی): تین روزہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول سیزن ٹو کے رنگارنگ تقریبات شاہی باغ طاؤس میں آج دوسرے روز بھی جاری رہیں ،ایونٹ میں آئس ہاکی کے مختلف ٹیموں کے مابین کھیلا گیا فیسٹول میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔ پہلا میچ غذرایگلز اور سنو ایڈونچر یاسین کے درمیان ہوا جس میں غذرایگلز کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں مسلسل چھ گول کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا دوسرا میچ یاسین دوہٹ اور یاسین جانباز کے مابین کھیلا گیا جس میں یاسین جانباز نے صفر کے مقابلے میں دو گول سکور کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ تیسرا میچ یاسین آئس اینجلز اور غذر فلائر فی میل کی ٹیموں کے درمیان میں کھیلا کھیلا گیا دوسرے روز کے ایونٹ کے مہمان خصوصی کی نشست پر سابق وزیر سیاحت فدا خان براجمان تھے۔