ملتان: ڈی ایچ اے گولف اسٹیڈیم کے پاس لڑکا کھیلتے ہوئے کنویں میں جا گرا

13

ملتان 29 جنوری (اےپی پی): ڈی ایچ اے گولف اسٹیڈیم کے پاس ایک لڑکا کھیلتے ہوئے کنویں میں جا گرا۔  ریسکیو کے مطابق لڑکا کنویں میں گری ہوئی بال کو اٹھانے کے لئے گیا اور غلطی سے کنویں میں گر گیا ۔  ریسکیو ٹیمیوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لڑکے کو ریسکیو کیا۔ متاثرہ لڑکے کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کر دیا گیا۔