پشین شہر اور گردونواح میں  برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

28

پشین، 29 جنوری ( اے پی پی ): پشین شہر اور گردونواح میں  برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ پشین شہر اور ملحقہ علاقوں سمیت خانوزئی , چرمیان ,برشور ,توبہ کاکڑی اور دیگر علاقوں میں صبح سورے سے برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی ہے ۔برف باری سے سیاحوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں سیاحوں کی بڑی تعداد نے پہاڑی علاقوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے تاکہ برف باری سے خوب لطف اندوز ہوسکیں۔ سخت سردی کے باوجود بند خوشدل خان سمیت مشہور سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا زبردست رش دیکھنے میں آیا۔