احمد پور شرقیہ: آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

20

احمدپورشرقیہ: 30 جنوری (اے پی پی): آر پی او بہاولپور رائے بابر سعیدنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، آرپی او آفس آمد پرایس پی خان محمد،محمد کاشف عبداللہ ڈی ایس پی، ڈی ایس پی لیگل توقیر انور،ڈی ایس پی لیگل جام محمد محسن،پی ایس محمد امتیاز،اے ڈی ملک نجیب سمیت دیگر سٹاف نے اُن کا استقبال کیا۔

آر پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جائز مسائل کا حل،جان و مال کا تحفظ،ریجن میں امن و امان کا قیام،مظلوموں کو انصاف کی فراہمی اور محکمہ پولیس کی ویلفیئر اولین ترجیحات ہونگی۔آرپی او نے تعارفی میٹنگ کے دوران تمام سٹاف سے ان کے کام کے بارے میں دریافت کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹیم ورک پر فوکس کرتا ہوں محکمہ پولیس کے وہ تمام آفیسر جو اپنا کام محنت،ایمانداری اور جانفشانی سے کرتے ہیں وہ محکمہ کا فخر ہوتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کے آپ تمام اپنا کام پوری ذمہ داری سے کریں گے۔ہر عام و خاص کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،عوام الناس کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ کرپشن،کسی کے ساتھ ناانصافی اوراختیارات کا ناجائز استعمال ہر گز برداشت نہیں کروں گا اور اس پر کوئی معافی نہیں ہوگی۔