نوشہرہ ورکاں 30جنوری ( اے پی ہی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو گوجرانوالہ امتیاز بیگ نے نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا۔ دیہی مراکز مال پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائز ہ لیا۔ دیہی مراکز مال کا ریکارڈ، فیسوں کا شیڈول اورجمع کروائی گئی فیسوں کے چالان چیک کئے۔
اس موقع پرامتیاز بیگ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیونے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیہی مرکز مال کا مقصد عوام کو انکی دہلیز پربلا تفریق سہولیات فراہم کرنا ہے۔ دیہی مرکز مال میں پراپر ریکارڈ مرتب کیا جائے، بیع،وراثت وغیرہ کا علیحدہ علیحدہ رجسٹر مرتب کیاجائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں شاہد بشیر، تحصیلدار نوشہرہ ورکاں محمد سعید چوہدری بھی موجود تھے۔