کوئٹہ،04 فروری(اے پی پی):پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی کوئٹہ آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ بلوچستان عمران گچکی، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ،ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہیسر نے معین خان،شاہد آفریدی،بابر اعظم، سرفراز احمد، وہاب ریاض، و دیگر کھلاڑیوں کا کوٹئہ پہنچنے پر استقبال کیا۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو بگٹی سٹیڈیم میں کوئٹہ گیلڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔