نارووال،05فروری(اے پی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے قلعہ احمد آباد میں نادرہ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔
قلعہ احمد آباد تحصیل نارووال کا بہت بڑا ٹاؤن ہے، نارووال سے 25کلو میٹر دور دراز سے عوام کو نارووال شناختی کارڈ کے حصول کے لئے آنا پڑتا تھا۔ عوامی مطالبے پر وفاقی وزیر نے قلعہ احمد آ باد میں نادرہ سنٹر کا افتتاح کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے۔