میرپورخاص؛یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی و نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد

24

میرپورخاص،05فروری( اے پی پی): پورے پاکستان کی طرح ميرپور خاص میں بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بھارت کی جانب سے غاصبانه یک طرفہ مظالم اور ظلم وستم کے خلاف ايک ریلی کا انعقاد کمشنر کامپلیکس سے حیدرآباد روڈ تک کیا گیا۔ جس   میں   ڈپٹی کمشنر ذین العابدین میمن، ڈویزنل ڈاٸریکٹراطلاعات حزب الله میمن، ڈپٹی ڈاٸریکٹر سماجی بھبود جنید مرزا، ایڈیشنل کمشنر پریم چند، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پوليس منظور، پراٸیویٹ اسکولزر ایسوسیشن کے صدر فيصل  زٸی، سول سوساٸیٹی کے نماٸندوں، اسکول کے طلباء، تمام حکومتی محکموں کے افسران واہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجھتی کرتے ہوۓ مقررين نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کے ہم تمام پاکستانی اقوام متحده کو اس یکجہتی ریلی کے ذريعے یہ پیغام دينا چاہتے ہیں کہ ہم ہر ظلم و جبر اور زيادتی میں اپنے کشمیری بھاٸیوں اور بہنوں سمیت پورے کشمیری عوام کے ساتھ ہرقدم پراور شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کی جانب سے ظلم وستم اورغاصبانه مظالم یکطرفہ، غير قانونی اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج ريکارڈ کرارہے ہیں، ہم یک جان اور یک آواز ہوکر ہر سطح  پر انکے ساتھ کھڑے ہونگےاور یکطرفہ اقدامات کو بحال کرانے تک کشمیری عوام کی جدوجہد میں شامل رہينگے۔

ديگرسماجی تنظيموں اور سول سوسائٹی و خصوصی افراد کی تنظيموں گلستان معذورين کی جانب سےگاما اسٹیڈيم میں بھی کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی مناتے ہوۓ ایک نماٸشی کرکٹ میچ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا بعد میں پريس کلب تک ایک ریلی بھی نکالی گٸی۔

 اس موقع پر شرکاءٕ ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ مقررين نے کہا کہ ہم دیگر پاکستانی عوام کی طرح معذورين  بھی کشمیری عوام کےساتھ ہم قدم اور شانه بشانہ جدوجہد میں اپنی آواز ملانے کیلئے آج اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور انکی ہر جدوجہد میں اور ظلم و جبر کے خلاف کمربسته ہیں۔