ہرنائی،05 فروری(اے پی پی ):جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الخالق کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر مولانا عبد الخالق نے کہا کہ عالمی ادارے کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے، کشمیر کو لیکر رہیں گے۔