بہاولنگر،05فروری(اے پی پی): یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا،ضلع بھر میں تقاریب،ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھرپور عوامی جوش و خروش نظر آیا۔
ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام بلدیہ بہاولنگر سے کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف محکموں کے سرکاری افسران ، ریسکیو اہلکاروں طلباء اساتذہ ، سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے بینرز اتھارکھے تھے جن پر کشمیری مسلمانوں کےحق میں نعرے درج تھے اس موقع فضاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔
گورنمنٹ سٹی ہائی سکول کے ہال میں مرکزی تقریب منقعد ہوئی جس میں پاکستانی اورکشمیری پرچموں کی پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔تقریب میں سکول کے بچوں نے تقاریر اور ٹیبلوزپیش کیے۔
آخر میں شہدائے کشمیر اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے لئے خصوصی اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔