خیرپور:چار بدنام ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری پیش کردی

24

خیرپور،08فروری(اے پی پی)چار بدنام ڈاکوں نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری پیش کردی، بدنام زمانہ ڈاکوؤں فیض محمد ناریجوں،  رضا محمد ناریجوں ، سراج ناریجوں اور عبدالطیف ناریجوں نے ہتھیار ڈال کر اپنے آپکو پولیس کے سامنے پیش کر دیا اور گرفتاری دے دی ہے۔

ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کے مطابق پیش ہونے والے ڈاکو پولیس کو انتہائی مطلوب تھے اور ان پر کئی کیسز درج تھے۔ خیرپور ضلع کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کے لئے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور میں جو بھی ڈاکو پولیس کے سامنے پیش ہوکر ہتھیار ڈالے گا اس کو قانون کے مطابق کم سے کم سزا دلائی جائے گی۔