سکھر،08فروری(اے پی پی): پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ،موٹرسائیکل مارچ 15 مددگار پولیس کے انچارج آغا شاہ نواز کی قیادت میں کیا گیا۔
اس موقع پر انچارج مددگار 15آغا شاہ نواز کا کہنا تھا کہ مارچ کا مقصد پولیس کو مزید متحرک کرنا ہے،پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،شہریوں کو جب بھی ضرورت ہو پولیس اہلکار پہنچ جائیں گے۔











