پاراچنار،09 فروری(اے پی پی ):پاراچنار سمیت ضلع کرم بھر میں برف باری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس کے باعث پیواڑ ،شلوزان،تری اور وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں راستے بند ہوگئے ہیں۔ 1122 کی ریسکیو ٹیمیں راستے کھولنے کیلئے متعلقہ علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔











