چاغی،11فروری(اے پی پی):فرنٹیئر کور کے 665 ریکروٹس کی تربیت مکمل ہونے کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ ایف سی ہیڈکوارٹر نوکنڈی منعقد ہوئی۔ جہاں ریکروٹس نے چار ماہ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد مختلف کرتب دکھائے اور قومی پرچم کو سلامی دی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ کرنل سید اسد آصف تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو انعامات سے نوازا اور اپنے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان ملک و قوم کی دفاع اور بقاء کے لیے ہر مشکل کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری آچکی ہے لہذا وہ اس ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔