پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا تمام مسالک کی اولین ترجیح ہے؛ وحدت امت پریس کانفرنس میں مقررین کا اظہار خیال

13

چنیوٹ، 11فروری (اے پی پی):وطن عزیز کی تمام مذہبی اور دینی جماعتیں باہمی اتفاق و اتحاد کو فروغ دینے اور مذہبی منافرت تعصب کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا تمام مسالک کی اولین ترجیح ہے۔

 ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں آل پارٹیز ”وحدت امت پریس کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی کی جانب سے پیش کردہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ صحابہ و اہلبیتؓ بل کی منظوری پر تمام اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی، اس بل کی منظوری امت مسلمہ کے دل کی آواز ہے یقیناً اس بل کی منظوری سے ملک پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

 اس موقع پر تمام علماء کرام نے کہا کہ آج کا یہ اجتماع اراکین سینٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹ بھی اس بل کومنظورکر کے قانون کا درجہ دے، یہ اجتماع پشاور کی مسجد میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، دہشت گرد کے یہ واقعات پیارے وطن پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازش تقریباً 100سے زیادہ پولیس کے جوانوں کی شہادت انتہائی غمزدہ کردینے والی ہے۔

 اس موقع پر علماء کرام سویڈن میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک کو شہید کئے جانے کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہچانے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سویڈن حکومت سے سخت احتجاج کرے۔

 اجتماع کیجانب سے  ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا، ترکی اور شام کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کے مخیر حضرات سے درخواست کیا گیا کہ دل کھول کر تباہ شدہ املاک اور افراد کی بحالی کے لئے امداد دیں۔

آل پارٹیز وحدت امت پریس کانفرنس میں مولانا محمد اشرف طاہر صدر سنی علماء کونسل پنجاب، چوہدری محمد سعید صدر سنی علماء کونسل ضلع چنیوٹ،مولانا ملک خلیل احمد اشرفی ممبر امن کمیٹی ضلع چنیوٹ،چوہدری اسلام امیر جماعت اسلامی چنیوٹ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ،مولانا شبیر احمد عثمانی انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ چناب نگر،مولانا سیف اللہ خالد مسؤل وفاق المدارس العربیہ پاکستان،مولانا عبدالحمید حامد امیر اتحاد علماء دیو بند،محمد ہارون،ملک طاہر حسین جمعیت علماء اسلام ضلع چنیوٹ،حافظ کفایت اللہ امیر پاکستان علماء کونسل چنیوٹ،مولانا قاسم عمار،محمد حنیف مغل مرکزی علماء کونسل چنیوٹ،مولانا توصیف احمد امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چناب نگر،مولانا محمد مغیرہ امیر مجلس احرار اسلام چناب نگر،قاری طاہر رشید صدر پاکستان راہ حق پارٹی چنیوٹ،حاجی سکندر حیات گولڑوی ممبر امن کمیٹی جانثاران ختم نبوت چنیوٹ،سید عاطف شاہ جانثاران ختم نبوت چنیوٹ،تصور عباس صدیقی،قاری رحمت اللہ امیر تحریک لبیک پاکستان چنیوٹ،مہر محمد طارق ڈاہر،حافط محمد داؤ قمر جمعیت اہلحدیث عالمی ضلع چنیوٹ و دیگر عملاء کرام نے شرکت کی اور آخر میں ملکی ترقی خوشحالی کی دعا کرائی گئی۔