ملتان ؛سیکرٹری ہاؤسنگ محمد آصف چوہدری کا واسا کے جاری 12سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، جلد مکمل کرنے کی ہدایت

13

ملتان، 14 فروری(اے پی پی): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے واسا کے جاری 12سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور 9ارب سے زائد کی لاگت سے جاری سیوریج سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ سیکرٹری اور ڈی جی پی این ڈی واسا کے منصوبوں بارے اجلاس میں سست رفتار سکیموں کو جلد مکمل کرنے پر بات چیت ہوئی ہے،واسا کی چار سکیموں کو ریڈ قرار دیا گیاہے اور 6سکیموں کو ییلو قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شفاف انداز سے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر واسا کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔