ملتان ، 18 فروری (اے پی پی ):پی ایس ایل 8 کے ایک اہم میچ ملتان سلطان بمقابلہ پشاور زلمی کے بعد پشاور زلمی کے جارحانہ انداز کے بیٹر محمد حارث نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرا رن آوٹ جو ہوا اس میں میری اپنی غلطی تھی ، رن آوٹ ہونا میچ کا ٹرنگ پوائنٹ تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر رن آوٹ نا ہوتا تو ٹیم کے لیے ٹارگٹ آسان بنا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مس فیلڈنگ اور نو بالز کرنے والے کھلاڑیوں کو پچھلے میچ میں جرمانے ہوئے تھے ، ہم اپنی فیلڈنگ پر مزید کام کریں گے۔ محمد حارث نے کہا کہ کراچی کی نسبت ملتان کی پیچ ٹی ٹوئنٹی کے حساب سے تیز ہے۔