ملتان؛ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گندم خریداری مہم کے انتظامات کا آغاز،8 لاکھ ٹن سے زائد گندم خریدی جائے گی

27

ملتان،18 فروری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے گندم خریداری مہم کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈویژن کے چاروں اضلاع ملتان،خانیوال،لودھراں اور وہاڑی میں 8 لاکھ ٹن سے زائد گندم خرید کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں محکمہ فوڈ ملتان ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عدنان بدر نے گندم خریداری مہم کے انتظامات پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ محکمہ فوڈ کی جانب سے 48 گندم خریداری مراکز قائم کئے جائیں گے جبکہ گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ضلع بندی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ٹارگٹ 100 فی صد مکمل ہوگا۔گندم ذخیرہ کرنے والی سیڈ کمپنیوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ گندم خریداری مراکز پر سخت سیکورٹی اور ریونیو عملہ بھی تعینات ہوگا۔