ملتان،23فروری(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسرملتان کیپٹن( ر)محمدسہیل چودھری نےملتان میں کھیلےگئےپی ایس ایل 8کےمیچز کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر ملتان ریجن پولیس کے اعلیٰ افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا ہے۔
ترجمان ملتان پولیس کے مطابق آر پی او نے جمعرات کو سٹی پولیس آفیسر ملتان منصورالحق رانا ، ایس ایس پی آ پریشنز محمد عمران ، ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ محمد نعیم شاہد، ایس پی کینٹ علی قاضی ، ایس پی سٹی بابر افتخار، ایس پی ہیڈکوارٹرمحمد اشرف،ایس پی صدرعزیراورچیف ٹریفک آفیسرہمانصیب سمیت دیگرکوتعریفی سرٹیفکیٹس سےنوازگیا ہے۔
اس موقع پرآرپی او ملتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے شہر اولیاء میں کھیلے گئے میچز کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،ملتان ریجن پولیس نے عوام الناس کیلئے کرکٹ تفریح کے لمحات پر بھر پور سکیورٹی یقینی بنائی ہے۔