ملتان،24 فروری(اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اشتراک سے ڈی ایچ اے ٹریک پر 20کلومیٹر طویل منی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سو سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا – نتائج کے مطابق سہیل احمد نے ایک گھنٹہ 29 منٹ میں 20 کلو میٹر فاصلہ طے کر کے پہلی محمد اکرام نے ایک گھنٹہ 34 منٹ میں فاصلہ طے کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنے نام کی تھرڈ پوزیشن ہولڈر صفدر حسین نے مقررہ فاصلہ طے کرنے کیلئے ایک گھنٹہ 43 منٹ کا وقت لیا۔ ریس میں یتھلیٹس نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہے۔
چیمپئن ایتھلیٹ سہیل احمد نے بتایا کہ وہ باقاعدگی سے لانگ ریس کی تربیت کرتے ہیں اور ان کا تعلق چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ سے ہے ۔
محمد اکرام کا کہنا تھا کہ وہ فیصل آباد کے ایک نجی کالج میں سیکنڈ ایئر کے طالب علم ہیں ۔ تھرڈ پوزیشن ہولڈر صفدر حسین نے بتایا کہ وہ ملتان کے رہائشی ہیں اور لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی طرف سے پاکستان یونیورسٹیز ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
ایونٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹر علی خان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصدصحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ اور ہر ایج گروپ کو عملی طور پر شرکت کا موقع فراہم کرنا ہےمیراتھن ریس میں شریک ایتھلیٹس نے اس ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مقابلے نہ صرف تفریح فراہم کرتے بلکہ خود کو فٹ رکھنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں میراتھن ریس میں پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹس میں کیش پرائز بھی تقسیم کیے گئے