قومی اداروں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، آصف کرمانی
اسلام آباد ، 15 جون (اے پی پی ): وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور آصف کرمانی نے کہا کہ وہ ملک کے اداروں کی اہلیت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور ایک ادارے کی اہلیت سے متعلق ان سے منسوب جو بیان بعض میڈیا ذرائع نے نشر کیا ہے وہ غلط فہمی پر مبنی ہے۔
وہ سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کی تفتیش کے لئے تشکیل دی گئی چھ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پیش ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
اے پی پی، احسان، وسیم، خالد
وی این ایس اسلام آباد











