نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پانچویں ملتان کانفرنس آف انستھیزیا کا انعقاد، پاکستان بھر سے ممتاز ماہرین اور سینئر ڈاکٹرز کی شرکت

21

ملتان،25 فروری (اے پی پی ):نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پانچویں ملتان کانفرنس آف انستھیزیا کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان سوسائٹی اف انستھیزیالوجسٹ ملتان چیپٹر کے زیرِ اہتمام اس دو روزہ کانفرنس کے پہلے دن پاکستان بھر سے انستھیزیا کے ممتاز ماہرین اور سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

 افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے اور انہوں نے پیڑن پاکستان سوسائٹی آف انستھیزیا پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، پیٹرن پاکستان سوسائٹی آف انستھیزیا ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن ممتاز، پریزیڈنٹ پاکستان سوسائٹی آف انستھیزیا پاکستان پروفیسر نسرین لئیق، پروفیسر ارشد تقی، پروفیسر رخسانہ کمال، پروفیسر رافیہ تبسم، پروفیسر سعدیہ حیدر، پروفیسر اشرف ضیاء اور ڈاکٹر صفیہ ظفر کی کانفرنس میں خصوصی شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا۔

مقررین نے سرجری اور پین مینجمنٹ میں انستھیزیا کے کردار کے حوالے سے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے کریٹیکل کئیر ان پاکستان کے اہم موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا۔

 ماہرین نے کانفرنس کے دوران اپنے تجربات بھی شیئر کیے اور انستھیزیا کے شعبے کو درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا۔  شرکاء نے اس کانفرنس کو انتہائی معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے پاکستان سوسائٹی آف انستھیزیا اور پاکستان سوسائٹی اف انستھیزیالوجسٹ ملتان چیپٹر کے عہدیداران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا ۔