مرد شماری میں ساڑھے 8 ہزار افراد حصہ لیں گے، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی

39

کوئٹہ01 مارچ(اے پی پی ):چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ مردم شماری کا تمام ڈیٹا آن لائن فیڈ ہورہا ہے اور پاکستان لیول پر جارہا ہے ، ساتویں مردم شماری مہم کا آغاز بلوچستان سے ہوگیا ۔ کمپین کا افتتاح چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کیا، چیف سیکرٹری بلوچستان نے کمشنر مردم شماری نور احمد پرکانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کا تمام ڈیٹا آن لائن فیڈ ہورہا ہے اور پاکستان لیول پر جارہا ہے مردم شماری کا تمام ڈیٹا تحصیل لیول سے لے کر صوبائی اور وفاقی لیول پر اپلوڈ ہورہا ہے  انہوں نے کہا کہ ساتویں مردم شماری کیلئے بلوچستان کو 11 ہزار 857 بلاکس ، 855 سرکلز اور 305 یونٹس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ 35 سپورٹ سینٹرز بھی صوبے میں بنائے گئے ہیں اور  پہلے 3 روز عمارتوں کی جیو ٹیگنگ جبکہ چوتھے روز افراد شماری شروع ہوگی ۔  انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں ساڑھے 8 ہزار افراد حصہ لیں گے جبکہ مردم شماری میں حصہ لینے والے ہیومن ریسورس کو ٹیبلٹ پی سی اور معاون گیجٹس فراہم کردئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری  ہماری  اہم زمہ داری ہے  قومی فریضہ maximum حد تک accuracy  سے پورا کرنا ہے اور ملک کے 43 فیصد بلوچستان کی منتشر آبادی کے ایک ایک شخص کا ڈیٹا جمع کرنا آسان تو نہیں لیکن مشن کے ٹارگٹس حاصل کرکے رہیں گے۔