ملتان یکم مارچ ( اےپی پی): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی کاوشوں سے ملتان ریجن کے پولیس افسران کے لئے بذریعہ ویڈیو لنک اردل روم کا انعقاد کیاگیا ۔ جس کا مقصد پولیس افسران کے وقت کی بچت اور سفری اخراجات سے نجات دلانا ہے ۔ انسپکٹر حسنین عباس خانیوال کی اپیل سروس ضبطگی چھ ماہ کو مسترد کر دیا ۔ انسپکٹر عنصر علی خانیوال کی اپیل سروس ضبطگی دو سال کو منظور کر لیا ۔ سب انسپکٹر عارف زمان خانیوال کی اپیل سروس ضبطگی ایک سال کو جرمانہ 15 یوم کی تنخواہ کے برابر میں تبدیل کر دیا ۔ سب انسپکٹر ظفر اقبال کی اپیل سروس ضبطگی چھ ماہ مسترد اور آ فتاب احمد کی اپیل سروس ضبطگی تین ماہ کو منظور کر لیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رفیق کی دو اپیلیں سروس ضبطگی چھ چھ ماہ اور سروس ایک سال کو روکے جانے ترقی ایک سال میں تبدیل کر دیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد محمود کی اپیل سروس ضبطگی چھ ماہ کو منظور جبکہ مقصود کی اپیل تنزلی تنخواہ ایک سٹیج کو مسترد کر دیا۔ کانسٹیبلز فرقان الحق کی دو اپیلیں تنزلی تنخواہ ایک سٹیج کو منظور، جبکہ دوسری اپیل جرمانہ 3000 اور محمد بلاول کی اپیل جرمانہ 2000 کو منظور کر لیا۔ ٹریفک اسسٹنٹ بشیر احمد کی اپیل سروس ضبطگی ایک سال کو منظور کر لیا۔











