نگران وزیراعلی محسن نقوی نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے فاطمہ جناح گرلز ہاسٹل بلاک کا افتتاح کردیا

13

لاہور۔1مارچ  (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے  بدھ کے روز یہاں  فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے فاطمہ جناح گرلز ہاسٹل بلاک کا افتتاح کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی  نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد دعا مانگی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے گرلز ہاسٹل بلاک کے مختلف حصے دیکھے۔محسن نقوی نے ای لائبریری،ڈائننگ ہال، لائبریری اور لانڈری کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے گرلز ہاسٹل بلاک میں فراہم کردہ سہولتوں کی تعریف کی اورگرلز ہاسٹل بلاک کے تعمیراتی کام کے معیار کو سراہا۔وزیر اعلی محسن نقوی کو گرلز ہاسٹل بلاک کی تعمیر کے منصوبے اور فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری اطلاعات، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔