قائمقام گورنر بلوچستان سے اسلام آباد میں مختلف این جی اوز کے نمائندوں پر مشتمل وفد کی ملاقات

16

کوئٹہ۔2مارچ  (اے پی پی):قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ معاشرے میں غریب اور نادار افراد کے معیار زندگی بلند کرنے اور ان کو تعلیم، صحت اور صاف پانی کی سہولیات سے مستفید کرنے میں حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف بین الا قوا می اور قومی سطح موجود این جی اوز کا بھی کلیدی کردار ہے، اس ضمن میں فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے، تعلیم کے زیور سے محروم بچوں کی مدد کرنا، صحت کی سہولیات کو یقینی بنانا اور ملک وصوبے کے دورافتادہ علاقوں کے عوام کو بنیا دی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلوچستان ہاوس میں پاکستان ہیومنٹیرین فورم کے سربراہ سید شاہد کاظمی کی قیادت میں مختلف این جی اوز  کے نمائندوں پر مشتمل وفد سے ملاقات دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں تباہ کن سیلابی بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا ازالہ کرنے اور امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں جو عوام دوست کردار ادا کیا وہ لائقِ تحسین ہے۔