ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس،فروری میں 3065 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا

14

اوکاڑہ،03مارچ (اےپی پی):ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 12806کالزموصول ہوئیں جن میں 3065 ایمرجنسی کالز جبکہ 7144غیر متعلقہ اورمس کالز، 2512 معلوماتی،67رونگ کالزاور 18فیک کالز تھیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب109کالز فی دن ہے۔3065 ایمرجنسیز میں 788روڈ ٹریفک حادثات، 1938 میڈیکل، 25آگ لگنے کے واقعات،77کرائم، 01 ڈوبنے کا واقعہ اور237 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 876افراد متاثر ہوئے جن میں 19 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ326 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 531متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 25 واقعات ہوئے جن میں 7کمرشل ایریا، 7رہایشی علاقے جبکہ 11 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (12)، گیس لیکج (01)، نامعلوم(02)، دیگر) 04 (اور لاپرواہی (06) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 40ملین کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 285 ایمرجنسیز پر ایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 327 افراد کو مدد فراہم کی۔ فروری میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 454 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا 221 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ233افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔