ملتان، 4 مارچ (اےپی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے لاوارث نومولود بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ترجمان نے کہا کہ لاوارث نومولود بچی کو تھانہ مخدوم پور خانیوال سے لاوارث پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا ہے اور کہا نامعلوم شخص نومولود بچی کو مخدوم پور گندم کے کھیت میں پھینک کر چلا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ نومولود بچی کو بذریعہ ریسکیو 1122 ایمبولینس چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور سنٹر میں موجود نرسری شفٹ کر دیا گیا ہے اور کہا چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور سنٹر نرسری میں نومولود بچی کی مناسب دیکھ بھال اور بہتر نگہداشت کی جائے گی۔











