لاہور۔9مارچ (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے خواتین کیلئے سیفٹی ایپ میری آواز فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ہراسانی کا شکار خواتین میری آواز کا بٹن دبا کر فوری مدد حاصل کر سکیں گی۔ہیلپ لائن پر ہراسانی،تشدد اور دیگر ایمر جنسی میں پولیس فوری رسپانس کرے گی۔میری آواز ایپ کو پنجاب بھر میں خواتین کی مدد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایپ میری آواز استعمال میں آسان ترین ہوگی۔میری آواز ایپ کا مقصد کم از کم وقت میں پولیس کا تیز ترین رسپانس ہے۔ایپ پر پنک بٹن دبانے پر قریب ترین پولیس ٹیم چند منٹ میں موقع پر پہنچ جائے گی۔ کمپلینٹ رجسٹریشن فارم کے ذریعے ہنگامی صورتحال کا شکار خاتون کا ڈیٹا خود کار نظام کے تحت متعلقہ تھانے پہنچ جائے گا۔ ایپ کو مکمل طور پر فعال کرنے کیلئے ضروری اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے آئی جی کمپلینٹ 1787 ہیلپ لائن کو بھی خواتین کے تحفظ کیلئے مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی کو انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف نے بریفنگ دی۔