چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز

16

ملتان،10 مارچ(اے پی پی): چیئر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر انتظام چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ترجمان نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے 16 مارچ تک جاری رہیں گے،چائلڈ پروٹیکشن سکول میں 60 کے قریب لاوارث بے آسرا بچے زیر تعلیم ہیں اور کہا ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے چائلڈ پروٹیکشن سکول کا وزٹ کیا اور انچارج سکول لیزا تبسم اور ٹیچرز نے سالانہ امتحانات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات بارے ڈسٹرکٹ انچارج کو بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر نے بچوں کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے کئے گئے انتظامات بارے اطمینان کا اظہار کیا۔

شفاعت ظفر نے کہا لاوارث بے آسرا بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ یہ لاوارث بے آسرا بچے بھی معاشرے میں اپنا خاص مقام پیدا کر سکیں۔