خواتین اس وقت تک آگے  نہیں بڑھ سکتیں  جب تک انہیں با اختیار بننے کے مواقع فراہم نہیں کیے جائیں گے؛  وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

6

سیالکوٹ،11مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے  کہ پاکستان کی 50 فیصد سے زیادہ  آبادی خواتین پر مشتمل ہے ، تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین اس وقت تک آگے  نہیں بڑھ سکتیں  جب تک انہیں با اختیار بننے کے مواقع فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن چیمبر آف انڈسٹری سیالکوٹ کے زیر اہتمام نمائش  وی-ایگزیبٹ 2023  کے افتتاح   پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ انہوں  نے کہا کہ اس  نمائش سے   کاروباری خواتین کی زندگی پر  گہرا اثر پڑھے گا۔میری دعا ہے کہ سیالکوٹ کی خواتین مرد حضرات سے زیادہ کامیاب ہوں  اور سیالکوٹ کی ایکسپورٹ کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔اس سلسلہ میں  ویمن چیمبر  سیالکوٹ        کی یہ  ایک کامیاب کوشش ہے  جن کی  ان تھک محنت کی وجہ سے آج سیالکوٹ میں پاکستان کے دوسرے  شہروں کی خواتین  بھی اس نمائش میں اپنے سٹالز لگا کر  شرکت کر رہی ہیں۔

قبل ازیں  وفاقی وزیر نے خواتین کی جانب سے لگائےگئے اسٹالز کا دورہ بھی کیا اور ان کی بنائی ہوئی مصنوعات کو سراہا۔