میرپورخاص، 11 مارچ ( اے پی پی): میرپورخاص میں ریسکیو1122 سروس کا آغاز کر دیا گیا، 17 جدید ایمبولینسز سول سرجن و میڈیکل سپریڈنٹ سول اسپتال میرپورخاص ڈاکٹر شیرو موتی کے حوالے کی گئیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر شیرو موتی نے ” اے پی پی” کو بتایا کے یہ حکومتِ سندھ کا میرپورخاص کے لیے بہترین تحفہ ہے،ریسکیو1122 سروس کے لیے 17 ایمبولینسز مکمل طور پر طبی ساز و سامان اور آلات جس میں وینٹی لیٹر سے لیس نیو سول اسپتال پہنچ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 سروس شہریوں کو مفت سہولیات فراہم کرے گی، ہر گاڑی میں چار تربیت یافتہ ملازمین کا عملہ جس میں ایک ڈسپینسر، ایک اسٹاف نرس، ڈرئیور اور ایک وارڈ بوائے ہر وقت موجود ہوگا، ہر گاڑی پر 24 گھنٹوں کے لیے تین ڈرائیور تعینات ہونگے۔ اس حوالے سے ریسکیو1122 کا ضلعی دفتر نیو سول اسپتال میں قائم کردیا گیا ہے جہاں فوری ٹاور لگایا جارہا ہے۔ ان ایمبولینسز میں دو ایمبولینسز دل کے مریضوں اور دو ایمبولینسز سیرس بچوں کے سامان کٹ کے ساتھ ہیں۔











