چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا کیڈٹ کالج خاران کا دورہ

10

خاران 13مارچ(اے پی پی )چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کاوزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کیڈٹ کالج خاران کا دورہ چیف سیکرٹری نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا,سیکریٹری ہائر ایجوکیشن حافظ الماجد نے کہا کہ کیڈٹ کالج کی عمارت مکمل اور تمام ضروری سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں بلوچستان بھر سے 850 امیدوار تحریری امتحان میں شامل ہوئے ہے کیڈٹ کالج خاران رخشاں ڈویژن کے لوگوں کیلیے ایک تحفے سے کم نہیں۔ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن نے کہا کہ کالج سے مستقبل قریب میں سینکڑوں بچے اعلی تعلیم اور تربیت حاصل کرکے صوبے کی خدمت کرینگے جبکہ ایک سال میں وزیر اعلی کی سربراہی میں تین کیڈٹ کالج فنکشنل کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ کیڈٹ کالج خاران کی ریکروٹمنٹ  ،  کیڈٹس کا سیلیکشن پراسیس ایک ہفتے میں مکمل کیا جاۓ اور وزیر اعلی نے ہدایت کی ہے کہ رواں ماہ سے کیڈٹ کالج کا اکیڈمک سیشن سٹارٹ کیاجائے ۔چیف سیکریٹری نے کیڈٹس کے تحریری امتحان کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔