رمضان پیکج کی عوام تک فراہمی اورگندم خریداری مہم  کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔کمشنر ملتان

21

ملتان۔16مارچ  (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن عامر خٹک نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں رمضان پیکج کی عوام تک فراہمی اورگندم خریداری مہم  کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر خٹک نے اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ دکانوں اور یوٹیلیٹی اسٹورز پرایپ کی سہولت فراہم کردی گئ ہے۔60 ہزار روپے سے کم آمدن  والے گھرانہ کو آٹے کے تین تھیلے مفت مہیا کیے جائیں گے۔ڈویژن میں 210 ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کے رش کو مدنظر رکھ کر ٹرکنگ پوائنٹس بڑھا سکتی ہے۔ڈویژن میں 237 یوٹیلٹی سٹورزاور 2317 کریانہ سٹورز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجسٹرڈ ہیں۔6 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خریداری کا ہدف فکس کیا گیا ہے۔کسانوں کو حسب ضرورت باردانہ اور زیادہ سےزیادہ باردانہ مہیا کیا جائے گا۔ڈی ایف سی 1000 باردانہ مہیا کرنے کی مجاز اتھارٹی ہوگا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، متعلقہ محکموں کے افسران جبکہ ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک پر موجود تھے۔