ہرنائی،23 مارچ (اے پی پی ): یوم پاکستان 23مارچ کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون نے ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید احمد کاسی،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبد المجید جوگیزئی سمیت ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون نے کہا کہ پاکستان نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے ایک عظیم نعمت ہے، زندہ قومیں اپنے قومی دن جوش وخروش سے مناتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔