کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 15 ہزار  این ایف آئی کٹس کی تقسیم کا منصوبہ مکمل

10

اسلام آباد،30مارچ  (اے پی پی):سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں  15 ہزار  این ایف آئی کٹس کی تقسیم کا منصوبہ مکمل کر لیا ہے ۔

  کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  نے پورے ملک میں مقیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں این ایف آئی کٹس کے تیسرے اور چوتھے مرحلے کی 15 ہزار این ایف آئی کٹس کی پنجاب اور سندھ کے تمام متاثرہ علاقوں میں تقسیم مکمل کر لی ۔  اس کے ساتھ تقسیم شده کٹس کی مجموعی تعداد 50 ہزار ہو گئی ہیں‌‌‌‌‌‌  جبکہ اس ریلیف پیکیج سے 3 لاکھ 50 ہزار افراد مستفید ہوئے ہیں۔

ہر این ایف آئی کٹ میں 2 کمبل، پلاسٹک میٹ کے ساتھ ایک شیلٹر کٹ، جیری کین کے ساتھ کچن سیٹ اور اینٹی بائیوٹک صابن شامل ہیں۔  یہ ریلیف پیکیج  این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کی مدد سے شفاف طریقے سے تقسیم  کیا گیا۔