ملتان، 30 مارچ (اے پی پی ): ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم نے کہاہے کہ موٹروے کے نزدیک فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ موٹر ویز پر حادثات کی بڑی وجہ تیز رفتاری ہے اس سے ہر صورت اجتناب کیا جائے ۔
ڈی آئی جی نے سیکٹر کمانڈرز نے کہا کہ موٹروے پر اشیاخوردونوش کی زائد قیمت وصول کرنا جرم ہے۔انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پر قائم سروس ایریا میں تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کرائی جائیں اور کسی بھی مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔











