ملتان؛ نگران صوبائی وزیر بلال افضل کا مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ

14

ملتان، 30 مارچ 2(اے پی پی ):نگران صوبائی وزیر بلال افضل، کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلال افضل نے کہا کہ جمعہ کے دن تمام مفت آٹا پوائنٹس بند رہیں گے، مفت آٹے کی تقسیم حکومت کا عوام دوست اقدام ہے،ملتان ڈویژن میں فری آٹا پوائنٹس پر بہترین انتظامات انتظامیہ کی انتھک محنت کا ثبوت ہے۔

 کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن میں ایک روز میں 423462 آٹے  کے تھیلے شہریوں کو دیے گئے، ابتک 2076293 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔حسب ضرورت فری آٹا سیل پوائنٹس بڑھائے جاسکتے ہیں۔ شہری تحمل کا مظاہرہ کریں، انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

 کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ میڈیا کے تعاون سے شہریوں کو مسائل، حقائق اور کاوشوں سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔پوری حکومتی مشینری ماہ صیام میں شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔

 نگران صوبائی وزیر بلال افضل ، کمشنر ملتان عامر خٹک نے شہریوں سے ملاقات کی، مسائل دریافت کئے اور فوری حل کے احکامات دیے۔