ملتان،30مارچ (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے ڈپٹی کمشنرملتان عمرجہانگیر کے ہمراہ مختلف آ ٹاتقسیم مراکزکامرس کالج قاسم پورکالونی،جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان ،قادرپورراں اورمخدوم رشید کادورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری کاکہناتھاکہ ملتان ریجن پولیس آٹاتقسیم مراکزکی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے وہاں موجودلوگوں سےسکیو رٹی صورتحال اورانتظامات بارےاستفساربھی کیا۔ جس پروہاں موجود لوگو ں نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات پراطمینان کااظہارکیا۔انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ نظم و ضبط کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مفت آ ٹاحاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مراکز پر موجود خواتین سے استفسار کیااورہدایات جاری کیں ،اوروہاں سکیورٹی صورتحال کا۔انہوں نے مزید کہا کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی سےآ پکومشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر عمر جہانگیرکا کہناتھا کہ ان پوائنٹس پرآ ٹا کی وافرمقدارموجود ہے۔صبر وتحمل سے مفت آ ٹے کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ملتان انتظامیہ آ پ کے شانہ بشانہ فرائض انجام دے رہی ہے۔











