اسلام آباد،30 مارچ(اے پی پی ): پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی رات کے اندھیرے میں فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فائر کیے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، فائرنگ کا شان دار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔











