پاکپتن،صوبائی وزیر اوقاف سید اظفر علی کامفت آٹا پوائنٹس کا دورہ

16

پاکپتن، 30 مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ملک کے دیگر اضلاع کی طرح پاکپتن میں بھی مفت آٹا کی تقسیم کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔شہریوں کو میرٹ کی بنیاد پر آٹا کی تقسیم اور بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئیے حکومت کی طرف سے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر  سید اظفر علی نے پاکپتن کے مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا۔انہوں  نے مفت آٹا پوائنٹس پر شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے خواتین اور مرد حضرات سے مفت آٹا کی تقسیم اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا اور مفت آٹا پوائنٹس پر تعینات عملہ کو  مفت آٹا پوائنٹس پر آنے والے شہریوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنے اور ان کو بہترین سروسز بہم پہنچائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ہر اہل فرد کو عزت و وقار کے ساتھ آٹا فراہم کیا جائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مانیٹرنگ کا مقصد مفت آٹا کی تقسیم کے عمل کو صاف اور شفاف بنانا  اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر سیکریٹری اوقاف پنجاب سید طاہر رضا بخاری اور کمشنر ساہیوال ڈیویژن سمیت ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔