جوہرآباد: کمشنر کا خوشاب اور جوہرآباد میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ

27

جوہرآباد ،04 اپریل( اے پی پی): ڈویژنل کمشنر محمد اجمل بھٹی اور آر پی او شارق کمال صدیقی نے خوشاب اور جوہرآباد میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے خوشاب ہاکی سٹیڈیم اور جوہرآباد فاطمہ جناح ہال میں بنائے گئے آ ٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کی مانیٹرنگ کی اور آٹا تقسیم کا مکمل جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانانے ڈویژنل کمشنر کو اب تک تقسیم ہونے والے مفت آٹا کی مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ آرپی او نے ان پوائنٹس پر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران آٹا کی مفت تقسیم حکومت پنجاب کا بڑا کارنامہ ہے، حکومت پنجاب کے ان اقدامات سے مستحقین کوبہت بڑا ریلیف میسر آرہا ہے۔انہوں نے مفت آٹا پوائنٹس پر بزرگ،خواتین اور معذور افراد کو آٹا کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او شائستہ ندیم،اے ڈی سی (آر) مطاہر امین حیات وٹو،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب اور دیگر افسران موجودتھے۔