کوئٹہ، 5 اپریل (اے پی پی): صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ ہم رمضان کے اس مقدس مہینے میں اپنی عوام کے ساتھ ہیں، ہم انشاءاللہ 1 لاکھ گھرانوں کو رمضان میں راشن دینگے ۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیلاب میں بلوچستان کے غریب عوام کے گھر تباہ ہوگئے اور غریب عوام مشکل میں ہیں، ہمیں عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا پیسہ کسی فرد واحد کا نہیں عوام کا پیسہ ہے ، نہ ہی کوئی خیرات بلکہ یہ عوام کے اپنے پیسے ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایات کے مطابق یہ ریلیف زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں تک پہنچائیں گے۔











