دین فلگ فاؤنڈیشن کی جانب سےمستحق خاندانوں میں رمضان پیکچ تقسیم

28

پشین، 05 اپریل(اے پی پی): دین فلگ فاؤنڈیشن کی جانب سے سید حمید آغا کی سربرائی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے ابراہیم زئی،بالا ابراہیم زئی  میں غریب اور مستحق  سینکڑوں خاندانوں میں رمضان پیکچ تقسیم کیا گیا، پیکج میں آٹا گھی شامل تھے جس سے علاقے کے غریبوں،مستحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث دیگر علاقوں کی طرح ابراہیم زئی اور گردنواح میں دیہات بھی شدید متاثر ہواتھا سید حمید آغا نے  کہاکہ ابراہیم میں سیلاب نے بدترین تباہی مچائی ہے کھڑی فصلیں،مال مویشی،سڑکیں معیشت سمیت متاثرہ علاقے میں رہنے والوں کی سب چیزیں تباہ ہوگئیں،رمضان المبارک میں ان پریشان حال عوام کی دیانت داری واخلاص اور نیک نیتی سے مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دین فلگ فاؤنڈیشن لوگوں کی مثالی خدمت کررہی ہے  سید حمید آغا نہ کہاکہ دین فلگ فاؤنڈیشن کی جانب سے کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں دین فلگ فاؤنڈیشن ہمیشہ مدد کےلیے اپنا کردار ادا کرہی ہے۔آخر میں علاقے کے عوام نے دین فلگ فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور ان سے توقع ظاہر کی کہ دین فلگ فاؤنڈیشن کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔